مکہ،10؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہفتے کے روز مناسک حج کے آغاز پر لاکھوں عازمین ’’یوم ترویہ‘‘گزارنے کے لیے منی کا رخ کر رہے ہیں۔ یہ وقوف عرفہ کے دن سے ایک روز پہلے ہوتا ہے۔سعودی وزارت حج کے نائب وزیر حسین الشریف نے بتایا کہ 70فی صد سے زیادہ عازمین حج منیٰ پہنچ چکے ہیں۔ ایک خصوصی انٹرویو میں ٹرانسپورٹ کے نائب وزیر ڈاکٹر محمد سمسم نے بتایا کہ حجاج کرام کو منی پہنچانے کے سلسلے کا آغاز جمعے کی شام چھ بجے ہوا اور اس مرحلہ وار کارروائی کے لیے 5000سے زیادہ بسوں کو تیار رکھا گیا تھا۔